چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے چین سے بہتر مسلح ہیں: بھارتی ائرچیف کا دعویٰ

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائرمارشل ویریندر سنگھ دھنووا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے چین سے بہتر مسلح اور تیار ہے۔ مشرقی پنجاب کے پاکستانی سرحد کے قریب واقع شہر ہلواڑہ میں فضائیہ ائربیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ ہر خطرے کا سامنا کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ڈیفنس بجٹ میں کمی کے حوالے سے فضائیہ نے اپنی تشویش سے حکومت کو آگاہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہلواڑہ ائربیس کو شہری مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
بھارتی ائرچیف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...