چیف جسٹس نے سندھ بنک کو نجی بنک میں ضم کرنے کا ازخود نوٹس لے لیا

Mar 23, 2018

اسلام آباد ( آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثارنے سندھ بنک کو نجی بنک میں ضم کرنے کے معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ، دریں اثنامیڈیا پر فحاشی کے حوالے سے 2012 ءمیں دائر زیرالتوا مقدمہ بھی سماعت کیلئے مقررکر دیاگیا، آئندہ ہفتے سماعت بھی ہوگی۔اس کیس میں عدالت نے اٹارنی جنرل، پیمرا اور پی ٹی اے کو نوٹسز جاری کردیئے ۔امریکی سفارتخانے کی توسیع ،چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری کیخلاف درخواستوں کی سماعت28 مارچ کو ہوگی۔
نوٹس

مزیدخبریں