الیکشن کمشن کی پلاننگ کمیٹی کا اجلاس 27 مارچ کو طلب

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن کی پلاننگ کمیٹی کا پندرہواں اجلاس 27 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی سربراہی سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کریں گے۔ ایجنڈے میں 20 معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔ بجٹ، انتخابی سامان کی خریداری اور بیلیٹ پیپرز کی واٹر مارک چھپائی کی تیاری زیر بحث لائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل الیکشن اکیڈمی کی تعمیر، گاڑیوں کی خریداری اور ڈویژن کی سطح پر اسٹوریج کی سہولت کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے ملک بھر میں دفاتر کے لیے زمین کی خریداری اور تعمیر کے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔ 2018 کے عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ وائز پولنگ عملہ اور پولنگ اسٹیشن کی تعداد کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی۔حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کا اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ 103 اضلاع میں خواتین کے شناختی کارڈ اور ووٹر رجسٹریشن کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔ رزلٹ منیجمنٹ سسٹم اور رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
الیکشن کمشن/ اجلاس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...