امام عالی مقام نے آمریت و ملوکیت کے شر سے اسلام کو محفوظ رکھا‘ موسوی

Mar 23, 2018

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ تحریک آزادی میں قائداعظم محمدعلی جناح کاکردار ا، قائدانہ صلاحیتیں روزروشن کی طرح عیاں ہیں جنکی شخصیت ، دانشمندی نے مشکل ترین کام کوآسان بنادیااورمملکت خدادادپاکستان صفحہ ارضی پرآفتاب وماہتاب بنکر طلوع ہوا ،قیام پاکستان کیلئے درکار بے بہاقربانیوں ،انتھک جدوجہد ، سخت محنت اورلگن کی ضرورت کو قائداعظم نے پوراکرکے قومی جذبہ بیدارکیا،آپکی جدوجہدسے تمام مسائل کے اصولی حل کاایسالائحہ عمل تیارکیاگیاجس پرچل کرقوم وملک کوترقی کی راہ پرگامزن کیاجاسکتاہے ،امام علی الہادی ؑ علم و کمال اور جود و سخا کے پیکر تھے جو صفات ِحسنہ سے آراستہ نمائندہ الہیٰ تھے جنہوں نے آمریت و ملوکیت کے شر سے اسلام کو محفوظ رکھااور اپنے کردار و افکار سے ہر دور میں اسوہ رسول ؐ کی عملی تفسیر پیش کی،جمعہ 5رجب کو امام علی الہادی ؑ کی ولادت پرنور اوریوم پاکستان کی تقاریب میں عالم اسلام کی سربلندی ، وطن عزیزکی سلامتی واستحکام کیلئے دعائیں کی جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محفل نور سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں