پاکستان میںپولیو وائرس خاتمے کیلئے درست حکمت عملی پر کارفرما ہیں،ڈاکٹر صفدر

Mar 23, 2018

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)کوآرڈینیٹر برائے پولیو تدارک ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا ہے کہ 2014ء میں پولیو کے 306 کیسز سامنے آئے تھے، 2015ء میں 54 کیسز، 2016ء میں 20 کیسز اور 2017ء میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2018ء میں ابھی تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے جبکہ پولیو کے صرف آٹھ کیس سامنے آئے تھے، پاکستان پولیو کے مہلک وائرس کو مکمل ختم کرنے کے لیے درست حکمت عملی پر کارفرما ہے اور یہ امید کی جا سکتی ہے کہ ہم رواں سال میں اس مہلک مرض سے ہمیشہ کے لیے نجات پا لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پولیو کے پھیلائو کے موسم برائے سال 2018-19ء کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے اور مذکورہ سال میں اہداف کے حصول کے لیے درست سمت میں جدوجہد جاری رکھنے کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دی۔ پاکستان کی پولیو تدارک پروگرام میں عمدہ کارکردگی کو ملکی اور بین الاقوامی تمام اداروں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔

مزیدخبریں