گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پولیس نے ڈی سی کالونی سے ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواء کئے جانے والا بچہ پانچ گھنٹے بعد بحفاظت بازیاب کروالیا، تین اغواء کار گرفتار، وقوعہ میں استعمال ہونے والی کار دو پسٹل برآمد کر لئے گئے ،گرفتار ملزمان میں حمزہ سکنہ ادھو رائے ایمن آباد ،ولید شوکت اور حسن بشیر رسول پورہ رائے ونڈ روڈ لاہور شامل ہیں۔ تھانہ ڈی سی کالونی کے احسان الہٰی بچوں کے ہمراہ کاغان پارک میں موجود تھا ،گیارہ سالہ بیٹا بشر الہٰی بھی پارک میں کھیل رہا تھا، جوکاغان پارک کے کنارے کی طرف گیا اس دوران ٹیوٹا کرولا میں نامعلوم ملزمان بشر الہٰی کو زبردستی اٹھا کر کار میں بٹھا کر لے گئے، ملزمان نے بذریعہ موبائل مغوی کے والد سے ر ابطہ کیا بچے کی رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ،تاوان نہ دینے کی صورت میں ملزمان نے بچے کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں ، احسان الہٰی نے تھانہ کینٹ رابطہ کیا، سٹی پولیس آفیسر نے مغوی کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ پر ٹیم تشکیل دی گئی، بالآ خر حافظ آباد روڈ کوٹ لدھا کے قریب ملزمان کی کار ٹریس کر کے گرفتار کیا ان کے قبضہ سے گیارہ سالہ بشر الٰہی کو بحفاظت بازیاب کیا۔ملزمان حمزہ اور ولید شوکت نے بتایا کہ وہ بسلسلہ کاروبار تعلیم ملائشیا اکٹھے رہے ہیں۔ ولید نے گزشتہ سال میڈیکل میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ بھی دیا تھا ۔ملزمان نے لاہور سے کار کرائے پر لی۔ دو تین جعلی نمبر پلیٹس بھی لی۔