معیاری خوراک فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے : ہائیورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سکولوں کی حدود میں مضر صحت اور غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے معیاری خوراک کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس جواد حسن نے سماعت کی۔ درخواست گزار شہری فواد مغل نے موقف اختیار کیا کہ سکولوں میں بچوں کو مضر صحت اشیاء کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سکولوں میں کولڈ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی لگائی ہے لیکن اس کے باوجود کینٹینوں پر کولڈ ڈرنکس اور مضر صحت اشیاء فروخت کی جارہی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ سکولز کی کینٹینوں پر غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کسی کو سکولوں میں مضر صحت اشیاء کی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔ بچے قوم کا مستقبل ہیں انہیں معیاری خوراک کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر سیکرٹری سکولز اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...