اسلام آباد(اے این این ) سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف نے قوم کے ساتھ ہر وعدہ پورا کیا اس لئے عدالتی پیشیاں بھگت رہے ہیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف نے اپنے تمام وعدے پورے کیے اور وہ آج عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا نواز شریف نے 2013 کے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ کھیلوں کے میدان آباد کریں گے، روزگار فراہم کیا جائے گا اور خوشحالی لائیں گے۔انہوں نے جو کہا وہ کر دکھایا اسی لئے انہیں سزا دی جا رہی ہے ۔
نوازشریف نے ہر وعدہ پورا کیا‘ اس لئے عدالتی پیشیاں بھگت رہے ہیں: پرویز رشید
Mar 23, 2018