پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر کمرشل مقاصد کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انتظامیہ کی مبینہ نااہلی کے باعث سرکاری ہیلی کاپٹر اگست 2017ء سے ناکارہ ہونے کے باعث گرائونڈ کر دیا گیا۔ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر نومبر 2007ء میں خریدا گیا۔ انکشاف عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تحقیقات کے دوران ہوا۔ نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران دستاویزات سے ہیلی کاپٹر کے کمرشل استعمال کی تصدیق ہوئی۔ نیب کو دستاویزات خیبر پی کے محکمہ ایڈمنسٹریشن نے فراہم کی ہیں۔ ہیلی کاپٹر کے کمرشل استعمال کی تحقیقات کا دائرہ 2007ء تک بڑھا دیا گیا۔سرکاری ہیلی کاپٹروں کیلئے ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ قائم نہیں ہیلی کاپٹر کی مرمت پر ساڑھے 17کروڑ روپے خرچ ہوں گے‘ روس سے معاہدہ ہوچکا ہے۔