لاہور (سٹاف رپورٹر) کوٹ لکھپت جیل میں 60سالہ معمر قیدی مبینہ طور پر جیل اہلکاروں کے تشدد سے جاں بحق ہو گیا ۔ جسم پر تشدد کے نشانات کی موجودگی پر نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں 60 سالہ افتخار قید تھا افتخار کو چند روز قبل مبینہ طور پر جیل اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے جیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ چند گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد توڑ گیا۔ متوفی کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
کوٹ لکھپت جیل کا 60 سالہ قیدی اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق
Mar 23, 2018