صاف پانی کمپنی سکینڈل میں مزید 6 کروڑ روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں

Mar 23, 2018

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صاف پانی کمپنی سکینڈل میں مزید 6 کروڑ روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ بہاولپور میں 16 فیصد مہنگا ٹھیکہ دے کر بورڈ سے منظوری بھی نہیں لی گئی۔ تین کروڑ روپے من پسند ٹھیکیداروں کو ادا کئے گئے۔ اخراجات 10 کروڑ روپے سے بڑھ کر 31 کروڑ 31 لاکھ روپے ہو گئے۔

مزیدخبریں