مسلم لیگ (ن) میں دراڑیں نمایاں، نواز، نثار 34 سالہ دوستی ختم ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد (محمد نواز رضا؍ وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہو گئیں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری نثار کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں ایسا دکھائی دیتا ہے دونوں پوائنٹ آن رٹرن پر پہنچنے والے ہیں ایک طے شدہ پالیسی اور ایجنڈے کے تحت چودھری نثار کو مشتعل کرکے انتہائی اقدام پر مجبور کیا جا رہا ہے لیگی قیادت اور نثار میں پائی جانے والی تلخی میں شدید پیدا ہو گئی مسلم لیگ (ن) کا یہ المیہ ہے مشکل وقت میں جب پارٹی کو مزید مضبوط ہونا چاہئے شکست و ریخت کا عمل تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پارٹی کے سینئر ترین رہنما اس صورتحال میں پریشان اور بے بس دکھائی دیتے ہیں سابق وزیراعظم احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر چودھری نثار کے بارے میں سوالات کا کوئی جواب دینے سے گریز کرتے رہے اور ’’نوکمنڈی‘‘ پر اکتفا کرتے ہیں لیکن احتساب عدالت میں پہنچی اور پنجاب ہاؤس میں ہونے والی گفتگو الیکٹرانک میڈیا میں اس طرح ٹیلی کاسٹ ہوتی ہے جس سے یہ تاثر لگتا ہے چودھری نثار کو ٹارگٹ بنایا جا رہا ہے ایسی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں میاں نواز شریف اور چودھری نثار کی 34 سالہ دوستی کا باب ختم ہو گیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت جو ’’چومکھی لڑائی‘‘ لڑ رہی ہے جبکہ پارٹی کے اندر ایک نیا محاذ کھلنے والا ہے چودھری نثار کے بیان کے بعد ’’سیز فائر‘‘ ہو گیا تو پارٹی ایک بہت بڑے بحران سے بچ جائے گی بصورت دیگر پارٹی کو شکست و ریخت سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...