آرمی چیف کا دورہ ، اومانی حکام سے سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

Mar 23, 2018

اومان (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سرکاری دورے پر سلطنت اومان پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے اومان کے وزیردفاع سید بدر بن مسعود سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اومان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل بنہانی بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اومان کے وزیردفاع نے دہشت گردی کیخلاف اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے رائل اومان ائرفورس کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔اومان میں وزیر دفاع آرمی چیف اور فضائی افواج کے سربراہ سے ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے کے معاملہ پر غور کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اومان کے سرکاری دورے پر پہنچے تو وہاں کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل احمد بن حارث نے ان کا استقبال کیا۔ اومان کے وزیر دفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مزیدخبریں