شیخ رشید نے کس کی ایما پر آئین توڑنے کی بات کی، سپریم کورٹ نوٹس لے: کیپٹن (ر) صفدر

Mar 23, 2018

اسلام آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ شیخ رشید کے بیان پر ازخود نوٹس لیا جائے، شیخ رشید نے کس کی ایما پر آئین توڑنے کی بات کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جو شخص آئین توڑنے کا عندیہ دے کیا وہ پاکستانی ہے؟ ان کے بیان پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست کریں گے۔ شیخ صاحب کہتے ہیں ملک میں جوڈیشل مارشل لا لگ جائے، یہ پاکستان ہے جس کا ایک آئین ہے، پانامہ کیس میں شیخ صاحب ریمارکس دیتے رہے اور سپریم کورٹ نے احتراماً کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ شیخ صاحب آپ یی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر 116 کا ہو گیا ہے اب اسحاق ڈار کی یاد آتی ہے۔

مزیدخبریں