لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان ہندو کونسل کے لئے ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی تین ایمبولنسز تحفہ میںدی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے تینوں ایمبولنسز کی چابیاں پاکستان ہندو کونسل کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے حوالے کیں ۔ اس موقع پر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پنجاب بڑا بھائی ہونے کے ناطے سے دیگر صوبوں کے ساتھ بھرپور تعاون اور وہاں کے عوام کی مدد کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے ۔ ایمبولنسز کا تحفہ سندھ کے عوام خصوصاً ہندو برادری کے ساتھ خیر سگالی کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔