یوم پاکستان کی مناسبت سے سب سے اہم تقریب اسلام آباد کے شکر پڑیاں گرانڈ میں مسلح افواج کی پریڈ ۔ پریڈ میں پاک فضائیہ نے شاندارفضائی مہارت کا مظاہرہ کیا۔جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا، لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ، ایف 16اورجے ایف 17تھنڈر سمیت افواج پاکستان کے طیاروں کی گن گھرج نے یوم پاکستان کی تقریب میں شرکا کا لہو گرمایا۔کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے،رن ایک طرف ، چرخِ کہن کانپ رہا ہے،یوم پاکستان پرپاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل انور مجاہد نے ایف 16طیارے میں مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین کو فضائی سلامی پیش کی۔جس کے بعد فضائیہ کے معراج طیارے افق پر نمودار ہوئے،ایف 17طیاروں نے بھی مارچ پاسٹ میں فضائی مہارت کا مظاہرہ کیا۔جھپٹنا پلٹنا۔ پلٹ کر جھپٹنا۔ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی۔پاک بحریہ کے طیاروں نے بھی مارچ پاسٹ میں انٹری دی،جنگی سازو سامان کی منتقلی کیلئے استعمال ہونیوالے ایویکس طیارے بھی پریڈ میں شریک ہوئے