سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے پارٹی کو بند گلی میں لے جانے کیلئے کون کوشاں ہے، سب کو پتا ہے، مریم نواز پارٹی کو بند گلی سے باہر لے کر آئی ہیں عوامی سطح پر مریم نواز کی پذیرائی کس کو ہضم نہیں ہورہی اس بارے سب کو علم ہے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ شہباز شریف کو کرنا ہے، میں پارٹی کا منتخب عہدیدار رہا ہوں، پارٹیوں میں جگہ انتشار پھیلانے سے نہیں بنتی، چودھری نثار کبھی بھی پارٹی کے تنظیمی عہدیدار نہیں رہے نگران حکومتوں کا کام انتخاب کروانا ہے بڑے فیصلے کرنا نہیں گالم گلوچ اور انتشار انتخابات سے راہ فرار حاصل کرنے کی کوشش ہے، انتشار کون پھیلا رہے ہیں، کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ شہباز شریف کو کرنا ہے، میں پارٹی کا منتخب عہدیدار رہا ہوں، پارٹیوں میں جگہ انتشار پھیلانے سے نہیں بنتی، چودھری نثار کبھی بھی پارٹی کے تنظیمی عہدیدار نہیں رہے۔ انہوں نے کہا نگران حکومتوں کا کام انتخاب کروانا ہے بڑے فیصلے کرنا نہیں۔پرویز رشید کا کہنا تھا گالم گلوچ اور انتشار انتخابات سے راہ فرار حاصل کرنے کی کوشش ہے، انتشار کون پھیلا رہے ہیں، کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انہوں نے کہا جوڈیشل مارشل لا کی بات کرنیوانوں کو مارشل لا کیوں یاد آتا ہے، چور دروازوں سے اقتدار میں آنے کے دن گئے۔ پرویز رشید نے کہا احتسابی عمل کس حد تک غیر جانبدار ہے قوم جانتی ہے، میدان سے بھاگنے والے نہیں، سازشی عناصر کا مقابلہ کریں گے۔