پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمن نے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والوں کو جواب دینا ہوگا،حکومت اب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں میں دھکیل دیا ہے اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل پچاس ڈالر فی بیرل ہے جبکہ ہمارے دور حکومت میں تیل فی بیرل ڈالر ایک سو چالیس تھا لیکن اس وقت بھی پیٹرول کی قیمتیں کم تھی ، مگر اس کے باوجود مسلم ن کی حکومت پٹرول مہنگا بیچ رہی ہے۔سینیٹر شیری رحمن نے حکمران جماعت پر انتشار پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کیوں نکالا کا جواب ہم انہیں بتائیں گے کہ آپ کو کیوں نکالا، لیکن حکمرانوں کو اب جواب دینا ہوگا
ہمیں کیوں نکالا کا جواب ہم انہیں بتائینگے، ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو جواب دینا ہوگا: شیری رحمن
Mar 23, 2018 | 20:31