چودھری نثارنے سیاسی وزن ہمیشہ سٹیبلشمنٹ کے پلڑے میں ڈالا ؛جاوید ہاشمی

سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثارکی بوکھلاہٹ ان کی کوئی چل نہ پانے کا ثبوت اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازپرتنقید کامقصداسٹیبلشمنٹ کوخوش کرنا ہے۔نجی ٹی وی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ چودھری نثارنے سیاسی وزن ہمیشہ سٹیبلشمنٹ کے پلڑے میں ڈالاکیونکہ وہ جماعت میں سٹیبلشمنٹ کے نمائندے کے طورپرتھے جبکہ ہم جیسے کارکنوں کوقیادت سے دوررکھنے میں چودھری نثارکاکرداررہا۔انہوں نے کہاکہ مریم بی بی نے بندگلی میں پہنچی جماعت کومیدان میں لاکھڑاکیا اور ان پرتنقید کامقصدبھی اسٹیبلشمنٹ کوخوش کرنا ہے۔الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر ہوئی تویہ خواب بن جائیں گے لیکن یہاں الیکشن نہیں سلیکشن کے ایجنڈے پر بھی کام ہو رہا ہے جبکہ جوڈیشل مارشل لاکی بات ایک خاص مائنڈ سیٹ کا حصہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن