افغان صوبے ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں خوفناک کار بم دھماکہ ، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں ۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق لشکر گاہ میں اسٹیڈیم کے قریب ہونےوالے دھماکے میں 45 افراد زخمی ہوئے۔ترجمان گورنر صوبہ ہلمند نے حملے میں 10افراد کی ہلاکت اور 35 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دھماکے کو کار بم حملہ قرار دیا ہے-