شاہ محمود کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ، روابط بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران سمیت خطے کے تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری حکومت کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں سے ہے،مغربی دنیا میں اسلام کیخلاف بڑھتی ہوئی جنونیت کیخلاف پاکستان ،ایران اور ترکی کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے ۔ او آئی سی اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے خصوصی ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرجہتی شعبہ جات میں پاک ایران باہمی تعاون کے فروغ کیلئے دوطرفہ روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران سمیت خطے کے تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری ہماری حکومت کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...