لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ فور کی فاتح کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم اپنی کامیابی کا جشن یوم پاکستان کے موقعہ پرآج ٹرافی کیساتھ کوئٹہ میں منائیگی۔ ٹیم وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کیساتھ آرمی کی سدرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے بھی ملے گی۔