لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو جونیئر کی سطح پر اہم ذمے داریاں دینے کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، معاملات کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان پاکستان انڈر 19 ٹیم کے بااختیار ہیڈ کوچ ہوں گے، ان کے ساتھ ندیم خان کو منیجر تعینات کیا جائے گا، اس کے علاوہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کی ذمے داریاں بھی یونس خان کے پاس ہوں گی۔