سابق سفیر علی جہانگیر کیخلاف نیب انکوائری کراچی میں چلانے کی درخواست مسترد

کراچی(صباح نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے امریکہ میں سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف نیب انکوائری کراچی میں چلانے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے علی جہانگیر صدیقی کو نیب کیساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔سندھ ہائیکورٹ نے کیس کراچی میں چلانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 8 روزہ ضمانت دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے حکم دے دیا۔ بیرسٹر خالد جاوید نے کہا کہ نیب ایس ای سی پی ریفرنس کے بغیر انکوائری نہیں کرسکتا، علی جہانگیر صدیقی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ نیب نے کہا کہ علی جہانگیر کے خلاف انکوائری لاہور میں جاری ہے۔علی جہانگیر صدیقی پر سرکاری خزانے کو اربوں نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...