جعلی اکائونٹس کیس: آصف زرداری، فریال سمیت 24 ملزم 8 اپریل کو احتساب عدالت طلب

Mar 23, 2019

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت 24 ملزمان کو 8 اپریل کو طلب کر لیا۔جعلی بینک اکائونٹس کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے مقدمے میں نامزد ملزمان کو طلبی کے نوٹسز بھجوا دیئے۔سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، حسین لوائی اور انور مجید کو 8 اپریل کو عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ احتساب عدالت نمر مجید، کمال مجید سمیت مجموعی طور پر 24 ملزمان کی طلبی کے نوٹسز جاری کیے ۔

مزیدخبریں