ماسکو (نیوز ڈیسک) روس میں طمانچے کا قومی مقابلہ منعقد ہوا جس میں کئی افراد نے شرکت کی۔ حال میں روسی شہر کو اسٹناپارسک میں ایک دوسرے کو تھپڑی مارنے کا ملکی مقابلہ ہوا جس میں انتہائی ماہر طمانچے بازوں نے خصوصی شرکت کی۔ مقابلے کے تحت دو افراد ایک میز کی اطراف کھڑے ہوئے ہیں اور عین پنجہ اڑانے والے انداز میں باری باری ایک دوسرے کو طمانچے رسید کرتے ہیں ہرفریق تین تین تھپڑ مارتا ہے اور اگر اس دوران کوئی گھر جائے تو شکست اس کا مقدر ہوتی ہے جبکہ تین تین طمانچوں کے بعد بھی کھڑے رہنے والے افراد میں سے جیتنے والے کافیصلہ ریفری کرتا ہے جس میں وہ طمانچے کی شدت تکنکی اور پوری ہتھیلی مارنے جیسے عوامل کو دیکھ کر اپنا فاتح کا نام پکارتا ہے۔
روس میں تھپڑ مارنے کا مقابلہ مخالفین ایک دوسرے کو ناک آئوٹ تک تھپڑ مارتے ہیں
Mar 23, 2019