یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبےسےمنایاجارہا ہے

Mar 23, 2019 | 14:31

ویب ڈیسک

یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبےسےمنایاجارہا ہے۔ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط دفاع کےعزم کی تجدید ۔23 مارچ 1940 کولاہور میں قرار داد پاکستان منظور کی گئی،جس کی روشنی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی خدا داد قابلیت، سیاسی فہم و فراست، عزم و جرات، یقین محکم اور عمل پیہم سے دنیا کے نقشے پر ایک نئی مملکت قائم ہوئی۔رات بارہ بجتے ہی مینارِ پاکستان لاہور میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔شہریوں کا جذبۂ حب ا لوطنی دید نی تھا۔اس سال یوم پاکستان ۔۔پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
دن کا آغاز مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
 

مزیدخبریں