برمنگھم : پاکستان نے کم وقت میں ترقی کی اور اپنا نام دنیا میں روشن کیا ,دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں: میئر آف میڈ لینڈ اینڈی سٹریٹ

برمنگھم ۔ ( نماہندہ خصوصی ) پاکستان نے کم وقت میں ترقی کی اور اپنا نام دنیا میں روشن کیا دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر آف میڈ لینڈ اینڈی سٹریٹ نے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے کیا جس کا اہتمام برمنگھم پاکستانی قونصیلیٹ نے کیا ۔تقریب میں کونسلرز، میئرز ،سول سوسائیٹی، سرکاری اور غیر سرکاری افراد کے ساتھ مقامی پولیس افسران اور بھاری تعداد میں مرد خواتین نے شرکت کر کے پاکستان کے ساتھ محبت کا اظھار کیا۔ مقرریں نے پاکستان اور یہاں برطانیہ میں آباد پاکستانیوں و کشمیریوں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی ہر مقام اور فیلڈ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جن کی وجہ سے برطانیہ کو عزت ملی ۔قونصل جنرل احمر اسماعیل نے اپنے خوبصورت انداز میں انگلش زبان میں خطاب کر کے پاکستان اور پاکستانی قوم کے تعریف کی جسے حاضرین نے کافی سراہا ۔انھوں نے کہا کہ ہاکستان امن کا خواہاں اور امن و آتشی کا پیکر ہے ،پاکستان دنیا میں خوشحالی چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہر پاکستانی اپنے کردار اور عمل سے اپنا اور اپنے ملک کا نام بلند کر رہا ہے ۔انھوں نے کہ کہ آئیے سب مل کر پاکستان کو مضبوط کریں ،پاکستان کے ساتھ تجارت کریں۔ تقریب میں چھوٹی بچی خدیجہ دلنواز نے اپنی خوبصورت آواز میں پاکستانی گیت گا کر حاضرین کو محظوظ کیا جبکہ دیگر بچوں نے بھی اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے پاکستانی گیت گاۓ، معروف قوال عمران علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

ای پیپر دی نیشن