لندن (نیٹ نیوز)کرونا وبا کے نتیجے میں دنیا بھر میں معمولات زندگی متاثر، خصوصاً طلبہ کے ٹیسٹ اور امتحانات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں پہلی بار برطانیہ میں میڈیکل کے آخری سال کے طالبعلموں کے امتحانات گھروں سے لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ امپرئیل کالج لندن نے میڈیکل کے چھٹے سال کے 280 طالبعلموں کے امتحانات گزشتہ ہفتے آن لائن لیے۔