لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملتان سلطان کے باولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز ٹیم کو سب سے زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی چیمپیئن ٹیم قرار دیدیا جائے۔ ملتان سلطانز ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں۔