صدراوروزیراعظم کا شہریوں پرکورونا وائرس کے خاتمے کیلئے قومی جذبے کا مظاہرہ کرنے پرزور

صدرڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان پراپنے الگ الگ پیغامات میں عوام پرزوردیاہے کہ وہ کوروناوائرس کی وباء کے خاتمے کے لئے اتحاد، نظم وضبط اور قومی جذبے کامظاہرہ کریں۔صدرنے اپنے پیغام میں کہاکہ قوم کواس وقت انتہائی مشکل صورتحال کاسامناہے جس سے نمٹنے کاواحدراستہ اتحادمیں مضمرہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستانیوں کواس وباء کی روک تھام کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔صدرنے کہاکہ یہ علماء کرام، ذرائع ابلاغ اورسیاسی رہنماؤں سمیت معاشرے کے تمام طبقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کوروناوائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیرکے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے اپناکرداراداکریں۔انہوں نے کہاکہ اس بحران میں ڈاکٹر زاورمحکمہ صحت کاعملہ ہراول دستہ ہیں اورقوم انہیں ان کی بے لوث اورانتھک کوششوں پرسلام کرتی ہے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھبراہٹ کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اوروہ کوروناوائرس کی وباء کے خلاف حکومتی اقدامات کی ذاتی طورپرنگرانی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کسی بھی مشکل سے مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم اس امتحان میں کامیاب ہوں گے۔صدراوروزیراعظم نے بانیان پاکستان کوخراج عقیدت بھی پیش کیا اورمقبوضہ کشمیر کے عوام کی غیرمتزلزل حمایت کاعزم ظاہر کیا جنہیں گزشتہ سات ماہ سے زائد عرصے سے غیرانسانی لاک ڈائون اورمواصلاتی بندش کاسامناہے۔یوم پاکستان کے موقع پروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے پیغام میں کہاکہ کوروناوائرس کے خاتمے کے لئے قوم کواتحاد، ایمان اورنظم وضبط کامظاہرہ کرناچاہیے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہمیں مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں محصور اپنے اَسی لاکھ بھائیوں اوربہنوں کوفراموش نہیں کرناچاہیے۔

ای پیپر دی نیشن