راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز خان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہبازشریف گزشتہ روزبرطانیہ سے وطن واپس لوٹ آئے ہیں، فوادچوہدری اورشیخ رشیداحمدتو کہتے تھے کہ میاں شہبازشریف کسی صورت واپس نہیں آئیں گے اسی طرح وہ دن دورنہیں جب قائدمسلم لیگ ن میاں محمدنوازشریف صحت یاب ہوکروطن واپس لوٹیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے بیان میں کیاہے حاجی پرویزخان نے کہاکہ میاں شہبازشریف جب ملک اورقوم کوان صلاحیت کی ضرورت پڑی وہ ایک لمحہ ضائع کیئے بغیراپنے قائدمیاں نوازشریف کے حکم پروطن آگئے ہیں اوروہ ملک اورقوم کوکوروناوائرس سے محفوظ کرنے کیلئے اپنی خدادادصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے انہوں نے کہاکہ ہمارے قائدین میاں نوازشریف اورمیاںشہبازشریف نے کبھی قوم کومشکل وقت میں تنہانہیں چھوڑااورآج بھی جب کہ قوم کوکوروناوائرس جیسی مہلک وباء کاسامناکرناپڑرہاہے میاں شہبازشریف قوم کے درمیان آگئے ہیں اورقوم کے ساتھ مل کااس موذی وباء کامقابلہ کریں گے قوم کوتنہانہیں چھوڑیں گے ہمیں ان کی صلاحیتوں پرفخرہے۔
شہبازشریف نے کبھی قوم کومشکل وقت میں تنہانہیں چھوڑا، حاجی پرویز خان
Mar 23, 2020