کلرسیداں(نامہ نگار)انتظامیہ کی کوششوں سے کلر سیداں اور گردونواح میں تمام بازار مارکیٹیں اور کاروباری ادارے مکمل بند،شہریوں کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ کاروباری ادارے بند ہونے کو سیروسیا حت کا ذریعہ بنا لیا اشیائے روزمرہ کی خریدرای کے مراکز پر بھی لوگوں کا رش رہا،کلر پولیس سارا دن شادی اور ولیموں کی تقریبات کو بند کرانے میں بھاگ دوڑ میں مصروف رہی تفصیلات کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے سرکاری احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لیئے بڑی مستعدی سے کام کیا رات دس بجے کلر سیداں کے تمام بازار اور دوکانیں بند کروا دیں صرف حکومتی حکم کے مطابق میڈیکل اسٹورو ں، بیکرز،سبزی اور کریانہ کا کاروبار کرنے والوں کو کام کی اجازت دی گئی اس کے علاؤہ کلرسیداں شہر اور مضافات میں چوآ خالصہ،دوبیر ن،سر صوبہ،چو کپنڈو ری،شاہ باغ کے تمام بازار بند رہے تاہم لوگوں کی بڑی تعداد نے اس صورتحال کو سیروتفریح کا بھی ذریعہ بنا لیا اوروہ کثیر تعداد میں کلرسیداں شہر میں امڈ آئے جبکہ روزمرہ کی اشیائے ضروری کی خریداری پر بھی غیر معمولی رش رہا اور بظاہر رمضان المبارک اور عید سے قبل کی صورتحال نظر آئی دوسری جانب لوگوں نے شادی ہالوں پر پابندی کے باعث گھروں میں یہ تقریبات شروع کر دیں جن کو روکنے کے لیئے کلرسیداں پولیس نے اتوار کو مصروف دن گزارا اس نے نلہ مسلماناں،دوبیرن کلاں اور دیگر مقامات پر جاری شادی کی تقریبات کو بند کروادیا ۔