سپیشل مجسٹریٹ ملک عامر کا اسلام پورہ جبربازار کاہنگامی دورہ

جبر(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان حرا رضوا ن کی خصوصی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ ملک عامر کا اسلام پورہ جبربازار کاہنگامی دورہ تمام بازار کو بند کرا دیا اسلام پورہ جبر قانون کی پاسداری نہ کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے اور اس کے ساتھ شاپنگ ہال سمیت دوکانیں بند کرا دی کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اسلام پورہ جبر میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی خصوصی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ ملک عامر گوجرخان کا اسلام پورہ جبر کا دورہ کیا جس میں ان کے ساتھ پٹواری ظفر محمود ،بھٹی بابر پٹواری ،محمد عتیق ،شبیر بھٹی گرداور ،محمد نصر اللہ تھے انہو ںنے اپنے دورے کے دوران متعدد دوکانداروں کو جرمانے کیے اور شاپنگ ہال ،گروسری شاپ ،کلاتھ ہائوس وغیر ہ کے مالکان کو اپنے کاروبار تاحکم بند کرنے پرزور دیا انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے حکم کے مطابق کریانہ سٹور ،سبزی فروٹ شاپ ،ددوھ دہی شاپ،تندور بیکری شاپ،پیٹرول پمپس اور گوشت کی دوکانیں بھی پابندی سے مستنیٰ ہوں گی اور اس کے ساتھ ساتھ ہوٹل مالکان زیادہ ہجوم نہ اکھٹا کرنے اور پارسل کی صورت میں اپنے کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں انہوںنے کہا اپنی احتیاط خود کریںزیادہ میل جول سے احتیاط برتیں اور اپنے سمیت دوسروں کی زندگیاں بچائیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان سمیت تحصیلی انتظامیہ کے اس اقدام کو اہلیان علاقہ نے سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن