کابل (آئی این پی+ پی پی اے+نوائے وقت رپورٹ) افغان فورسز کی کارروائیوں میں 24 طالبان مارے گئے جبکہ 2 افغان فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قنذوز کے علاقے امام صاحب ، دہشت ارچ اور خان آباد میں افغان فورسز کی مختلف کارروائیوں میں طالبان کمانڈر سمیت 24 افغان طالبان ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوئے۔ افغان پولیس کے مطابق کارروائیوں میں 2 افغان فوجی ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ اس سے قبل مزار شریف میں افغان فوج کے حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 12 شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، تدامچی یما موتو نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ 2020 ء افغانستان کے لئے امن کا سال ثابت ہو گا، جس میں خوشحالی عوام کا مقدر بنے گی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ کابل سے جاتی ہوئے لاکھوں افغانیوں کی طرح وہ اس خواہش کااظہار کرتے ہیں کہ افغانستان میں امن و امان کا دور جلد لوٹ آئے ۔ اس موقع پر نمائندہ خصوصی افغان عوام، بین الاقوامی شراکت داروں اور اخباب کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے خدمت بجا لانے میں میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اقوام متحدہ افغان عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا اور ان کی ہر طرح سے مدد جاری رکھی جائے گی۔ افغان اور موجودہ افغان حکومت کے درمیان پہلی بار بات چیت ہوئی ہے۔کرونا وائرس کی وجہ سے ویڈیو کانفرنس ہوئی جس میں امریکی اور قطری حکام نے بھی شرکت کی۔
افغانستان: سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں ، جھڑپیں ، 24طالبان ، 2اہلکار ہلاک
Mar 23, 2020