چھتیس گڑھ: نکسل علیحدگی پسندوں کا حملہ، 17بھارتی پولیس کمانڈو ہلاک

نئی دہلی/راج پور+اسلام آباد(سپیشل رپورٹ+انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے علاقہ چھتیس گڑھ میں نکسل علیحدگی پسندوں کی فائرنگ سے بھارتی سکیورٹی فورسز کے 17 اہلکار ہلاک،15زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسزکی ایک پارٹی جس کی تعداد ساڑھے 500اہلکاروں پر مشتمل تھی سکماکے علاقہ میں بھیجی گئی تھی جہاں سے یہ اطلاع ملی تھی کہ نکسل علیحدگی پسندوں کا گروپ جمع ہورہا ہے۔ جب سکیورٹی فورسز کے اہلکار ایلما گنڈا پہنچے تو نکسل باغیوں نے ان پر فائرنگ کی جس سے 17 سکیورٹی اہلکار مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما سے گزرنے والے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر 350 علیحدگی پسندوں نے حملہ کر دیا، حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر میں 17 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔بھارت میں علیحدگی پسندوں کے ایک بڑے حملے میں ملکی سکیورٹی فورسز کے17اہلکار مارے گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شلاب سنہا نے بتایا کہ لگ بھگ 350 باغیوں نے ریاست چھتیس گڑھ کے سکم نامی ضلعے میں پولیس کمانڈوز کے ایک قافلے کو گھات لگا کر حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے میں پندہ اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں چار نکسل باغی مارے گئے۔ بعد ازاں اس علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن