لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماخواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر فواد چودھری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مشکل وقت میں جگت بازی سے گریز کریں۔ ایک دوسرے میں کیڑے نکالنے کی بجائے متحد ہو کر کرونا کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس آفت کے وقت پر ازراہ کرم جگت بازی سے گریز بہتر ہے۔ بطور حکمران آپ کی ذمہ داری جوڑنے اور متحد کرنے کی ہے۔ ہم سب کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
فواد چودھری جگت بازی سے گریز سنجیدگی کا مظاہرہ کریں: سعد رفیق
Mar 23, 2020