لاک ڈائون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا‘ وفاقی حکومت حکمت عملی پر نظرثانی کرے: بلاول

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک سے خطاب میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد زیادہ ہوئی تو ہمارا صحت کا نظام اسے برداشت نہیں کر سکے گا۔ انتظار کریں گے تو ملک کے غریب عوام کا سب سے زیادہ نقصان ہوگا۔ سندھ بھر میں کرفیو جیسا لاک ڈائون کر رہے ہیں۔ سندھ کی سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے تا کہ کرونا وائرس سے نمٹا جا سکے۔ لاک ڈائون پر انتہائی سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ شہری لاک ڈائون کے دوران گھروں پر رہیں۔ اگلے 19دن لوگ گھروں میں رہیں گے تو بیماری پھیلنے کی رفتار سست ہو جائے گی۔ اٹلی نے بروقت لاک ڈائون نہیں کیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایسی غلطیاں یہاں نہ دہرائی جائیں۔ وفاقی حکومت کرونا وائرس سے متعلق حکمت عملی پر نظر ثانی کرے۔ لاک ڈائون سے چند دن کی پریشانی ہوگی۔ نہ کیا تو کئی مہینے پریشان ہونا پڑے گا۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی سی ای سی کا اجلاس ہوا‘ جس میں سندھ میں لاک ڈائون کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں لاک ڈائون سے متعلق وفاق کے رویے پر بھی بات کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...