قوم نصرت بھٹو کی قربانی اور جدوجہد کو نہیں بھولے گی، زرداری کا سالگرہ پر خراج عقیدت

Mar 23, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق صدرآصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی91 ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کی غیور قوم ان کی ملک اور قوم کی لئے قربانی اور جدوجہدکو کبھی نہیں بھولے گی۔ اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ مادر جمہوریت نے جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لئے تاریخی جدوجہد کی اور اس جدوجہد میں میں ناقابل برداشت صدمات سہے، ان کی بہادری اور ثابت قدمی جمہوریت پسندوں کے لئے حوصلہ اور ڈھارس رہی۔

مزیدخبریں