لاہور (نیٹ نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے لاک ڈاؤن کو ناکافی اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اختتام کے بعد کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ سکتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ متاثرہ افراد کی تلاش کریں، متاثرہ افراد اور ان کے قریبی افراد کا پتا لگا کر انہیں قرنطینہ کریں۔یہ بیان ڈبلیو ایچ او کے اہم ترین ماہر سمجھے جانے والے ڈاکٹر مارئیک ریان کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹرنے کہا کہ ضروری یہ ہے کہ ہم ان افراد کو ڈھونڈیں جو اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ انہیں تلاش کرکے انہیں اور ان کیساتھ رابطے میں رہنے والوں کو قرنطینہ کر دیا جائے۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی روزمرہ زندگی کا آغاز ہوا تو کرونا وائرس کے زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔