اسلام آباد ( محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے لندن سے وطن واپسی کے بعد پارٹی کے چیدہ چیدہ رہنمائوں سے کرونا کی روک تھام بارے میں وڈیولنک کے ذریعے مشاورت کی بیشتر رہنمائوں نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے سندھ حکومت کی طرز پر لاک ڈائون کی میاں شہباز شریف کی تجویز سے اتفاق کیا اجلاس میں کرونا وائرس پر قابو پانے میں حکومت کی ناکامی کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ۔تفتان میں قرنطینہ کا مناسب انتظام نہ ہونے سے لوگوں میں کرونا وائرس پھیلا تاہم اس بات زور دیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سیاست سے بالاتر ہو کر کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا میاں شہبا شریف نے لندن اسلام آباد ائرپورٹ پنچنے کے فوراً بعد لاہور پہنچے جس کے بعد انہوں نے شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال ، رانا تنویر حسین ، امیر مقام ، مشاہد اللہ خان ، مشاہد حسین سید ، رانا ثنا اللہ سردار ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق ، خواجہ سلیمان رفیق ، مریم اورنگ زیب ، سارہ افضل تارڑ عائشہ رضا فاروق اور دیگر رہنمائوں وڈیو لنک کے ذریعے مشاورت کی مشاہد حسین سید نے مشورہ دیا کہ ہمیں عوامی جمہوریہ چین کے کرونا وائرس پر قابو پانے کے تجربہ سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے چین کی طرف سے پاکستان کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف 24مارچ 2020کو بعد دوپہر وڈیو لنک پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور پارٹی کے فیصلوں کا اعلان کریں گے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکویذیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے سینیٹ کا اجلاس بھی نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں کرونا کی درپیش صورتحال میں پارٹی سطح پر دو کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں پارٹی رہنماؤں پر مشتمل ہیلتھ ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے ۔عطااللہ تارڑ کی سربراہی میں ہیلتھ ٹاسک فورس کرونا کی مانیٹرنگ کرے گی اور عوام کی مدد کیلئے سفارشات تیار کرے گی جبکہ مریم اورنگزیب میڈیا کوآرڈینیشن کی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔پارلیمانی ایڈوائزری گروپ اور پارٹی کے صوبائی صدور اور سنئیر رہنما پر مشتمل ایک دوسری کمیٹی کی بھی تشکیل دی گئی۔ میاں شہباز شریف نے حکومت کو شریف گروپ کے ہسپتال قرنطینہ سینٹرز کے طور پر استعمال کرنے کی پیشکش کردی ہے ۔ اتفاق ہسپتال اور شریف گروپ کے تمام ہسپتال قرنطینہ سینٹرز قائم کئے جائیں گے رکن قومی اسمبلی شازہ فاطمہ خواجہ دونوں کمیٹیوں کی سیکریٹری کے فرائض ادا کریں گی ۔
شہباز شریف کی پارٹی کے چیدہ چیدہ رہنمائوں سے کرونا بارے مشاورت
Mar 23, 2020