وکلاء کی عدم حاضری پر مقدمات خارج نہ کئے جائیں: سپریم کورٹ بار

اسلام آباد‘ کوئٹہ (اے پی پی‘ نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید قلب حسن نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے اپیل کی ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلائو کی صورتحال کے پیش نظر لاک ڈائون والے علاقوں سے وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے پیش نہیں ہو سکیں گے۔ اگر عدالتی کارروائی جاری بھی رکھنا ہے تو وکلاء کی عدم حاضری پر مقدمات کو خارج نہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عدالت عظمیٰ سے اپیل کرتی ہے کہ موجودہ صورتحال پر غور کرے اور متبادل رعایت دی جانی چاہیے۔ وکلاء صرف فوری نوعیت کے مقدمات میں پیش ہونگے۔ کوئٹہ سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق صدر کوئٹہ بار آصف ریکی نے وزیراعظم عمران خان لاک ڈائون کے حوالے سے نظرثانی کی اپیل کی۔ صدر کوئٹہ بار نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔ وزیراعظم لاک ڈاؤن نہ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ سندھ حکومت نے جو فیصلہ کیا وہ بروقت اور جامع ہے۔ بلوچستان حکومت سے بھی ایسے ہی اقدام کی توقع رکھتے ہیں۔ وکلاء برادری 6 اپریل تک عدالتوں میں پیش نہیں ہو گی۔ وکلاء برادری اپنے چیبمرز بھی بند رکھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...