جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا کہ اگر نئے کورونا وائرس پھیلنے سے کھیلوں کا بحفاظت انعقاد ناممکن ہوجاتا ہے تو ٹوکیو اولمپکس 2020کا التواء’ناگزیر‘ ہوسکتا ہے، شنزو آبے نے یہ بات پیر کو جاپانی پارلیمنٹ سے خطاب میں بتائی ہے،انہوں نے کہاکہ جاپان ابھی بھی کھیلوں کے مکمل انعقاد کے عزم پر قائم ہے تا ہم انہوں نے مزید کہا کہ اگر کھلاڑیوں کی زندگی و صحت کے پیش نظر اگر یہ مشکل ہوجاتا ہے تو یہ ناگزیر ہوسکتا ہے کہ ہم ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کریں۔