جرمن چانسلر انجیلا میرکل کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے احتیاطی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔ غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق میرکل کی ایک ایسے ڈاکٹر سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں اب کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چانسلر میرکل کے ترجمان اشٹیفن زائبرٹ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ چانسلر کو جب یہ بتایا گیا کہ جس ڈاکٹر نے انہیں ویکسین تجویز کی تھی اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تو انہوں نے فوری طور پر قرنطینہ میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔زائبرٹ نے مزید بتایا کہ احتیاطی تدبیر کے طور پر میرکل کو ایک ویکسین دی گئی ۔ ان کے بقول اگلے چند دنوں کے دوران میرکل کے باقاعدگی سے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے اور فی الحال وہ اپنے گھر سے ہی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔