کروناوائرس سےپیداصورتحال سےنمٹنے کےلئےصوبائی حکومتوں کوفوج طلب کرنےکااختیاردینےکی سمری منظور

اطلاعات ونشریات کے بارے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایک سمری کی منظوری دی ہے جس کے تحت کوروناوائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کےلئے صوبائی حکومتوں کو فوج طلب کرنے کا  اختیار دیا جارہا ہے۔ آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس سمری کے تحت آرٹیکل 245 کے مطابق صوبوں کو صرف جزوی طور پر لاک ڈاون کا اختیار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم زبردستی لوگوں کو گھروں میں بند نہیں کرنا چاہتے۔معاون خصوصی نے کہا کہ کوروناوائرس سے درپیش چیلنج پر لوگوں کی مدد سے قابو پالیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام اس وبا کےخلاف جنگ میں ہراول دستہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن