وہاڑی (خبر نگار) سینئر وائس چیئرمین پنجاب مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ تاجر طبقہ پہلے ہی معاشی مسائل اور تنگدستی کا شکار ہیں رہی سہی کسر حکومت لاک ڈاؤن کرکے پوری کرنے جارہی ہے تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکومت تاجروں کو نقصان پہنچانے والی پالیسیاں نہ بنائے وہ مرکزی انجمن تاجران کے دفتر میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایک طرف تو ایس او پیز پر عمل کرنے پر زور دے رہی ہے اور دوسری جانب تاجروں کے کاروبار بند کئے جارہے ہیں اس قدر سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ تاجروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے مترادف ہے۔
تاجر معاشی مسائل کا شکار‘ رہی سہی کسر لاک ڈاؤن نے پوری کر دی : ارشاد بھٹی
Mar 23, 2021