برسلز (این این آئی) یورپین پارلیمنٹ کی سب کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای یو انڈیا آزاد تجارتی معاہدے میں انسانی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔عرب ٹی وی کے مطابق چیئرپرسن انسانی حقوق سب کمیٹی یورپیئن پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ یورپیئن یونین انسانی حقوق کی چیمپئن ہے اور کشمیر کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔چیئرپرسن مس ماریا ارینا نے کہا کہ یورپیئن یونین بھارت سے انسانی حقوق کا مسئلہ اٹھائے گا، یو این رپورٹس کی روشنی میں کشمیر سے پابندیاں اٹھائی جائیں۔سابق رکن یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے کہا یورپیئن قدریں انسانی حقوق کے حوالے سے شفاف ہیں، یورپیئن پارلیمنٹ تجارتی معاہدوں کیلیے انسانی حقوق کے معیار متعین کرچکی۔ڈاکٹر سجاد کریم کا کہنا تھا کہ ای یو انڈیا آزاد تجارتی معاہدے میں انسانی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔