ملتان (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا کورونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آگیا جس کے بعد ان کی دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم کے ہمراہ روانگی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے حسن علی بالآخر صحتیاب ہو گئے ہیں اور ان کے کورونا کے دو ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں۔حسن علی قومی ٹیم کے اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لیے لاہور میں رپورٹ کریں گے اور کل بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوں گے۔ کل دو کووڈ ٹیسٹ کیے جائیں گے اور دونوں ٹیسٹ منفی آنے پر حسن علی 26 مارچ کو ٹیم کے ساتھ جوہانسبرگ روانہ ہوسکیں گے۔
حسن علی صحتیاب، کورونا کے دو ٹیسٹ منفی آگئے
Mar 23, 2021