ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کی طرف سے حالیہ سفری پابندی کے باوجود قومی ٹیم شیڈول کے مطابق جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ نئی پابندیوں سے اس دورے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، جنوبی افریقہ سے آنے پر پابندی ہے تاہم وہاں جانے پر نہیں، ہم اس صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور کھلاڑیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کیلئے کوئی خطرہ مول نہیں لیں گے۔