راولپنڈی ڈویژن میں بارہ نئے سمال ڈیم تعمیر کرنے کیلئے فزیبلٹی تیار 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی ڈویژن میں24کروڑ76لاکھ 48ہزار روپے کی لاگت سے بارہ نئے سمال ڈیم تعمیر کرنے کیلئے فزیبلٹی تیار کرلی گئی، تحصیل فتح جنگ میں2250سو ایکٹر فٹ کی گنجائش کے تجابارا ڈیم ،اسی تحصیل میں2750ایکٹر فٹ گنجائش کے سدھریال ڈیم ،تحصیل جنڈ میں5000ہزار ایکٹر فٹ کی گنجائش کے جلوال ڈیم ،مندرہ چکوال روڈ پر 1860ایکٹر فٹ گنجائش کے جمال ڈیم ،چکوال میں2000ایکٹر فٹ گنجائش کے منھوال ڈیم ،چکوال ڈہمن کے قریب5200ایکٹر فٹ گنجائش کے ارڑھ مغلاں ڈیم ،ضلع جہلم میں1655ایکٹر فٹ گنجائش کے شاہ حبیب ڈیم ،دریائے جہلم پر 1733ایکٹر فٹ فتح پور ڈیم ،تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں5705ایکٹر فٹ فٹ گنجائش کے لہڑی ڈیم ،تحصیل سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں 8690ایکٹر فٹ گنجائش کے ڈومیلی ڈیم ،ڈومیلی میں ہی2679ایکٹر فٹ گنجائش کے گوڑھا اوتم سنگھ ڈیم ،اور اسلام آباد کے مضافاتی علاقے چراہ میں24750ایکٹر فٹ گنجائش کے حامل چراہ ڈیم شامل ہیں ،جن پر سمال ڈیم آرگنائزیشن اسلام آباد نے بارہ نئے سمال ڈیم کی فزی بیلٹی تیار کرنے کے بعد ان پر ابتدائی طور پر کام شروع کردیا ہے ،ان پر 2019کے مالی سال میں 50لاکھ روپے ،2020.21کے مالی سال میں  12کروڑ 83لاکھ اور89ہزار روپے جبکہ 2021.22کے مالی سال میں ان ڈیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مزید 6کروڑ 92لاکھ اور59ہزار روپے خرچ ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن